تمام شبهات

رمضان ميں شیطان قید ہونے کے باوجود گناہ کیوں؟

جنات اور شیاطین ہمارے لیے غیب ہے، جس طرح ہم وحی کی بنیاد پر ان کے وجود پر ایمان لاتے ہیں، بالکل اسی طرح وحی میں  ان کے بارے میں دی جانے والی خبروں پر بھی ایمان لانا ضروری ہے۔ اس حدیث میں رمضان میں شیاطین کو زنجیروں میں جکڑنے کے بارے میں خبر دی گئی ہے۔ لہٰذا غیب پر ایمان لانے کا تقاضا یہ ہے کہ اس بات پر بھی ایمان لایا جائے۔

بکری کا قرآنی آیات کھا جانا

جب یہ ثابت ہو گیا کہ بکری کا قرآنی آیات کے کھانے والا قصہ درست نہیں تو  اس حدیث کا قرآنی آیت کے ساتھ ٹکرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ کسی بھی دو چیزوں میں ٹکراؤ ثابت کرنے سے پہلے ان کا ثابت ہونا ضروری ہے۔

کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنا اور عرفِ عام

انسان کے کھانا کھانے کی دو صورتیں ہیں، ایک یہ کہ وہ اکیلا کسی برتن میں کھائے، دوسری یہ کہ ایک برتن میں ایک سے زیادہ لوگ کھائیں؛ پہلی صورت میں انگلی چاٹنے میں کوئی ناپسندیدگی یا کراہت کا سوال نہیں، البتہ دوسری صورت میں سنت طریقہ یہ ہے کہ کھانے سے فارغ ہونے کے بعد انگلی چاٹے کیونکہ دورانِ کھانا چاٹنے سے اس کی انگلی پر جو لعاب دہن لگا ہوگا وہ دوبارہ کھانے میں جائے گا جس سے ساتھ کھانے والے کراہت محسوس کریں گے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر سنت پر درست طریقہ سے عمل کیا جائے تو کوئی کراہت والی بات نہیں

گائے کے گوشت میں بیماری اور میڈیکل سائنس

وضاحت شبہ : بعض احادیث میں آتا ہے کہ گائے کے گوشت میں بیماری ہے، جبکہ یہ بات میڈیکل سائنس کے خلاف ہے۔   جوابِ شبہ پہلی بات : گائے کے گوشت میں بیماری کے بارے میں مختلف صحابہ سے احادیث مروی ہیں، جن میں ملیکہ بنت عمرو اور جناب عبداللہ بن مسعود رضی اللہ…

ابو طالب کے عذاب میں کمی کیوں؟

وضاحت شبہ: ایک حدیث میں آتا ہے: جناب عباس بن عبدالمطلب سے روایت ہے، کہ انہوں نے کہا: اے اللہ کےرسول! کیا  آپ نے ابو طالب (نبى ﷺ کے چچا)  کو کچھ نفع پہنچایا؟ وہ ہر طرف سے آپ کا دفاع کرتے تھے، اور آپ کی خاطر غضب ناک ہوتے تھے۔ آپ  ﷺنے جواب دیا:…

حضرت آدم علیہ السلام کے لمبے قدپر تعجب !

وضاحت شبہ:  حدیث میں آتا ہے کہ جب حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش ہوئی تو ان کی لمبائی ساٹھ ہاتھ تھی جناب ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ”اللہ پاک نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا تو ان کی لمبائی ساٹھ ہاتھ تھی ۔۔۔ آدم علیہ السلام…