تقدیر

جب موت كا وقت مقرر ہے تو پھر عمر میں اضافے کی احادیث كا كيا مطلب؟

قرآنِ کریم میں جہاں یہ بات بیان ہوئی ہے کہ کسی کی موت کے مقررہ وقت میں کوئی تقدیم و تاخیر نہیں ہو سکتی اس سے مراد اللہ تعالیٰ کے علم میں مقررہ وقت ہے۔ جبکہ قرآنِ کریم کی آیت: (يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ) میں جس چیز کی طرف اشارہ اور احادیث میں جس كمى اور اضافے کا بیان ہے وہ ملک الموت کے علم کے لحاظ سے ہے۔