ہدایت کے لیے صرف قرآن کافی ہے؟
منکرینِ حدیث کا وجود کس طرح رسول اللہ ﷺ کی احادیث کی صداقت اور حجیت کا ثبوت ہے؟ منکرینِ حدیث کی شناخت کس طرح کی جا سکتی ہے؟ کیا حجیت کے لحاظ سے احادیث کا مقام قرآن کے بعد آتا ہے؟ کیا قرآن اور صحیح احادیث میں تضاد موجود ہو سکتا ہے؟
کیا حدیث بھی قرآن کی طرح محفوظ ہے؟
اللہ نے قرآن نازل کیا تاکہ اس کا پیغام لوگوں تک پہنچے۔ نبی کریم ﷺ کی ذمہ داری تھی کہ قرآن کی وضاحت فرمائیں۔ حدیث میں نبی ﷺ کے اقوال و اعمال موجود ہیں جو قرآن کی وضاحت کرتے ہیں۔ قرآن کی عملی تفہیم حدیث کے بغیر مشکل ہے۔ اسلام کی حقانیت اور اس کی…
احادیث کو تو جلانے کا حکم ديا گیا!
جب لوگوں نے نبیﷺ سے احادیث بیان کرنے کی اجازت مانگی تو انہیں اجازت دے دى گئی [مسند أحمد : 11092]۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس جلانے کا مقصد حدیث کو ختم کروانا نہیں تھا ورنہ اسے روایت کرنے کی اجازت ہی نہ دی جاتی۔ اصل مقصد یہ تھا کہ حدیث اور قرآن ایک جگہ لکھنے کی وجہ سے خلط ملط نہ ہو جائے اور پھر لوگ ان دونوں میں فرق نہ کر پائیں۔
قرآنِ مجيد ميں حديث کو ماننے اور اس پر عمل کرنے سے منع كيا گيا ہے!
کیا یہ تصور کیا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالی رسول بھیجے اور اس پر وحی نازل فرمائے اور اس رسول کی اتباع کا حکم بھی دے اور پھر اسی رسول کو اپنا مدِ مقابل بتائے اور اس کی اتباع سے ڈرائے؟! یہ بات تو سراسر عدل و حکمت کے منافی ہے جو کہ اللہ رب العالمین کے حق میں محال ہے۔