چھپکلی مارنے کا حکم کیوں؟
اسلام نے صرف ان جانوروں کے قتل کا حکم دیا جو بری صفات کے حامل یا انسان کی جان کو نقصان پہنچانے والے تھے کیونکہ انسانیت کی بقا جانور سے زیادہ اہم ہے
بکری کا قرآنی آیات کھا جانا
جب یہ ثابت ہو گیا کہ بکری کا قرآنی آیات کے کھانے والا قصہ درست نہیں تو اس حدیث کا قرآنی آیت کے ساتھ ٹکرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ کسی بھی دو چیزوں میں ٹکراؤ ثابت کرنے سے پہلے ان کا ثابت ہونا ضروری ہے۔
گائے کے گوشت میں بیماری اور میڈیکل سائنس
وضاحت شبہ : بعض احادیث میں آتا ہے کہ گائے کے گوشت میں بیماری ہے جبکہ یہ بات میڈیکل سائنس کے خلاف ہے۔ جوابِ شبہ پہلی بات: گائے کے گوشت میں بیماری کے بارے میں مختلف صحابہ سے احادیث مروی ہیں جن میں ملیکہ بنت عمرو اور جناب عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی…
کتا اگر برتن میں منہ مار جائے تو اس برتن کو سات مرتبہ دھونا!
جدید سائنسی دور میں بہت سی تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے کہ بیشمار خطرناک بیماریاں ایسی ہیں جو انسان میں کتے كے ذریعے سے منتقل ہوتی ہیں جن میں ریبیز (Rabies) جیسی مہلک بیماری بھی شامل ہے جس کی بنیادی وجہ کتے میں پائے جانے والے خطرناک جراثیم ہیں جوکہ زیادہ تر کتے کے لعاب کے ذریعے پھیلتے ہیں۔
نماز میں امام سے سبقت لے جانے پر سر گدھے کے سر میں بدل جانے کی وعید!
وضاحتِ شبہ: حدیث میں آتا ہے کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے رحمتِ دو عالم ﷺ کا ارشاد بیان کیا کہ ”امام سے پہلے سجدہ سے جو کوئی سر اٹھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ بلا شک اس کا سر گدھے کے سر کی طرح کر دے گا‘‘۔ (صحیح بخاری : 691، صحیح مسلم…
موت کا مینڈھے کی صورت میں ذبح کیا جانا!
جیسا کہ حدیث میں آتا ہے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، ’’قیامت کے دن موت ایک چتکبرے مینڈھے کی شکل میں لائی جائے گی ۔ ایک آواز دینے والا فرشتہ آواز دے گا کہ اے جنت والو ! تمام جنتی گردن اٹھا اٹھا کر دیکھیں گے ، آواز دینے والا فرشتہ پوچھے گا ۔ تم اس مینڈھے کو بھی پہچانتے ہو ؟ وہ بولیں گے کہ ہاں ، یہ موت ہے اور ان سے ہر شخص اس کا ذائقہ چکھ چکا ہوگا ۔ پھر اسے ذبح کر دیا جائے گا….‘‘ (صحیح بخاری:4730، صحیح مسلم:2849)
بندروں کا بندريا كو سنگسار کرنے کا واقعہ!
عمر و بن میمون نے بیان کیا کہ میں نے زمانہ جاہلیت میں ایک بندر یا دیکھی اس کے چاروں طرف بہت سے بندر جمع ہوگئے تھے، اس بندریا نے زنا کیا تھا اس لیے سبھوں نے مل کر اسے رجم کیا اور ان کے ساتھ میں بھی پتھر مارنے میں شریک ہوا ۔
(صحیح بخاری: 3849)
یہ ایک ایسی حدیث ہے جو عقل سے ماورا ہےسوال یہ ہے کہ کیا بندروں کی بھی شریعت ہوتی ہے؟ کیا ان کے بھی نکاح ہوتے ہیں اگر ان میں نکاح ہوتے ہیں توزنا بھی ہوسکتا ہےاوراگر نکاح نہیں تو زنا کیسا ؟
اونٹنی کے دودھ کے ساتھ پیشاب ملا کر پینا
اونٹ کا پیشاب پاک ہے یا ناپاک؟ يعنى اگر كپڑے وغيره كو لگ جائے تو كيا اسے دھوئے بغير اس ميں نماز پڑھ سكتے ہيں؟ درست بات یہ ہے كہ وه ناپاک نہیں البتہ صفائى كى غرض سے اسے ضرور دھويا جاتا ہے ۔ (صحیح مسلم : 360)
اونٹ كے پیشاب کے استعمال كو نبی کریم ﷺ نے نہ ہی لازم قرار دیا اور نہ ہی اس کا حکم مستحب عمل کا ہے بلکہ اس کا تعلق علاج سے ہے چنانچہ صرف بطورِ علاج ہی اس کا استعمال جائز ہے۔