کیا نبی ﷺ نے امیر معاویہ کے لیے بد دعا کی؟
حدیث میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا معاویہ کو بلایا وہ نہ آئے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس (امیر معاویہ ) کا پیٹ نہ بھرے۔ ‘‘ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے امیر معاویہ کے لیے بد دعا کے کلمات ارشاد فرمائے تھے۔
حدیث میں وارد الفاظ بد دعا نہیں بلکہ اہل عرب کے کلام میں اس قسم کے کلمات بطور محاورہ بول دیے جاتے ہیں ، جيسا كہ عربى لغت كے علماء نے اس كى وضاحت كى. ديكھیں: الشفاء للقاضى عياض (2/197)، شرح النووى (16/152).
کیا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ(نعوذ بالله) باغی تھے ؟
حدیث میں ہے کہ سیدنا عماربن ياسر رضی اللہ عنہ کو باغی گروہ قتل کرے گا، اور سیدنا عمار كى شہادت معركہ صفين كے موقع پر ہوئی ، وه سيدنا علی رضی اللہ عنہ کے لشکر میں تھے ، چنانچہ اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ علی رضی اللہ عنہ کے مقابلہ پر آنے والا لشكر جو كہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ كى قيادت ميں تھا وه باغی تھا۔