حضرت معاویہ کا حضرت علی کو گالیاں دلوانا!
وضاحتِ شبہ: ایک حدیث میں آتا ہے کہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، کہا: آپ کو اس سے کیا چیز روکتی ہے کہ آپ ابوتراب (حضرت علی رضی اللہ عنہ ) کو برا کہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جب تک مجھے وہ تین…
کیا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں کوئی حدیث ثابت نہیں؟
امام نسائی معاویہ بن ابى سفيان رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے قائل نہیں تھے اسی لئے اپنی کتاب (سنن نسائى)میں فضائل صحابہ کے باب میں معاویہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے متعلق کوئی حدیث درج نہیں کی۔
کیا نبی ﷺ نے امیر معاویہ کے لیے بد دعا کی؟
حدیث میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا معاویہ کو بلایا وہ نہ آئے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس (امیر معاویہ ) کا پیٹ نہ بھرے۔ ‘‘ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے امیر معاویہ کے لیے بد دعا کے کلمات ارشاد فرمائے تھے۔
حدیث میں وارد الفاظ بد دعا نہیں بلکہ اہل عرب کے کلام میں اس قسم کے کلمات بطور محاورہ بول دیے جاتے ہیں ، جيسا كہ عربى لغت كے علماء نے اس كى وضاحت كى. ديكھیں: الشفاء للقاضى عياض (2/197)، شرح النووى (16/152).
کیا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ(نعوذ بالله) باغی تھے ؟
حدیث میں ہے کہ سیدنا عماربن ياسر رضی اللہ عنہ کو باغی گروہ قتل کرے گا، اور سیدنا عمار كى شہادت معركہ صفين كے موقع پر ہوئی ، وه سيدنا علی رضی اللہ عنہ کے لشکر میں تھے ، چنانچہ اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ علی رضی اللہ عنہ کے مقابلہ پر آنے والا لشكر جو كہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ كى قيادت ميں تھا وه باغی تھا۔
کبار صحابہ كرام نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی احادیث کو رد کیا؟
بعض معترضین سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ احاديث پر اعتراض کرتے ہیں کہ وہ صحیح نہیں ان کا کہنا یہ ہے کہ بعض صحابہ نے سیدنا ابوہریرہ کی احادیث پر رد کیا جیساکہ سیدنا عمر نے زیادہ احادیث بیان کرنے کی وجہ سے ابوہریرہ کو مارا اور ڈانٹا ، عثمان و علی رضی اللہ عنہم وغیرہ نے بھی ان کا رد کیا ۔