بحيثيت مسلمان ہمیں صرف مركز ملت كى اطاعت كا حكم ديا گيا ہے
وہ آیات جن میں رسول اللہ ﷺکی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے، وہ آپ ﷺکے لیے مخصوص نہیں ہیں، بلکہ ان سے مراد "مركز ملت” كى اطاعت ہے، جو وقت كا حاکم یا امام ہوتا ہے، جو قرآن مجيد كى روشنى ميں امت كى رہنمائی كرتا ہے!
مسلمانوں كو تو صرف (سنت ابراہیمى) كی اتباع كا حكم ديا گيا ہے۔
سنت، دین ابراہیمی کی وہ روایت ہے جسے نبی ﷺ نے اس کی تجدید واصلاح کے بعد اور اس میں بعض اضافوں کے ساتھ دین کی حیثیت سے جاری فرمایاقرآن ميں آپ کو ملت ابراہیمی کی اتباع کا حکم دیا گیا ہے اللہ تعالى فرماتا ہے: (ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ). (سورة النحل:123).