كيا نبی ﷺ کی ازواج اہل بیت ميں شامل ہیں؟
بعض حضرات كا كہنا ہے نبی ﷺ کی ازواج اہل بیت ميں شامل نہیں! اس بات كى دليل یہ حديث بيان كى جاتى ہے کہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ صبح کو نکلے اور آپ ﷺ ایک چادر اوڑھے ہوئے تھے جس پر کجاووں کی صورتیں یا ہانڈیوں کی صورتیں بنی ہوئی تھیں۔ اتنے میں سیدنا حسن رضی اللہ عنہ آئے تو آپ ﷺ نے ان کو اس چادر کے اندر کر لیا۔ پھر سیدنا حسین رضی اللہ عنہ آئے تو ان کو بھی اس میں داخل کر لیا۔ پھر سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا آئیں تو ان کو بھی انہی کے ساتھ شامل کر لیا پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے تو ان کو بھی شامل کر کے يہ آيت تلاوت فرمائی:
نبی کریم ﷺ کے معجزات (Miracles) قصے کہانیاں تھے حقیقت نہ تھے
بعض حضرات یہ اعتراض کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے حوالے سے بیان کردہ معجزات حقیقت نہ تھے بلکہ کہانیاں ہیں۔ جن میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی عقل ان غير معمولى واقعات کو تسلیم کرتی ہے۔
نبی کریم کا کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!
حدیث میں ہےکہ نبی کریم ﷺ نے ايک موقع پر کھڑے ہوکر پیشاب کیا ۔(صحیح البخاری ،225 ، صحیح مسلم 613 ، ) جبکہ یہ شان ِ نبوت کے منافی ہے اس لیے ایسی احادیث ناقابل قبول ہیں۔
نبی کریم ﷺ پر جادو عقل کے خلاف ہے!
حدیث میں ہے کہ نبی کریم ﷺپر جادو کیا گیا جس کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھول جاتے تھے (صحیح بخاری: 5765، صحیح مسلم: 2189 ) اس حدیث کو ماننے سے دین ِ اسلام کے محفوظ ہونے پر شکوک و شبہات وارد ہوتے ہیں اور یہ عقلاً بھی ممکن نہیں کہ نبی کریم ﷺ پر شیطانی اثرات یا جادو کے اثرات غالب آجائیں۔