namaz

رمضان ميں شیطان قید ہونے کے باوجود گناہ کیوں؟

جنات اور شیاطین ہمارے لیے غیب ہے، جس طرح ہم وحی کی بنیاد پر ان کے وجود پر ایمان لاتے ہیں، بالکل اسی طرح وحی میں  ان کے بارے میں دی جانے والی خبروں پر بھی ایمان لانا ضروری ہے۔ اس حدیث میں رمضان میں شیاطین کو زنجیروں میں جکڑنے کے بارے میں خبر دی گئی ہے۔ لہٰذا غیب پر ایمان لانے کا تقاضا یہ ہے کہ اس بات پر بھی ایمان لایا جائے۔

بچوں کو نماز نہ پڑھنے پر مارنا!

عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمايا: ”جب تمہاری اولاد سات سال کی ہو جائے تو تم ان کو نماز پڑھنے کا حکم دو، اور جب وہ دس سال کے ہو جائیں تو انہیں نماز نہ پڑھنے پرمارو…‘‘(سنن ابو داود:495) یہ روایت عقل اور دین کے مزاج سے ٹكراتى نظر آتی ہےکیونکہ جب شریعت میں نماز ادا كرنابالغ فرد پر لازم ہے تو دس سال کی عمر میں نماز ادا نہ کرنے پر مارنا ناقابل فہم ہے! جب کہ دوسری جانب رسول اللہ ﷺ جیسی کریم النفس شخصیت، جنھوں نے پوری زندگی دین کو نرمی، اور حكمت سے سمجھایا، وہ کیسے ایسی ہدایت دے سکتے ہیں کہ عبادت جیسے شعوری عمل کو زبردستی ادا کروایاجائے۔

نماز میں امام سے سبقت لے جانے پر سر گدھے کے سر میں بدل جانے کی وعید!

وضاحتِ شبہ: حدیث میں آتا ہے کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے رحمتِ دو عالم ﷺ کا ارشاد بیان کیا کہ ”امام سے پہلے سجدہ سے جو کوئی سر اٹھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ بلا شک اس کا سر گدھے کے سر کی طرح کر دے گا‘‘۔ (صحیح بخاری : 691، صحیح مسلم…

عورت نمازى كے آگے سے گزرے تو نماز ٹوٹ جاتى ہے!

بعض احادیث میں آیا ہے کہ نماز ميں اگر عورت، يا گدھا اور كتا سامنے سے گزریں تو نماز ٹوٹ جاتى ہے، عورت كو دو جانوروں كے ساتھ ذكر كرنا يہ  عورت كے عزت واحترام كے منافى ہے۔