وہ احادیث جن میں اللہ تعالیٰ کی صفات کا بیان ہے ان میں تشبیہ اور تجسیم مذکور ہے اس لیے وہ قرآن کریم کی آیات سے متعارض ہیں۔ کیونکہ قرآن کریم میں ہے کہ لیس کمثلہ شئی فی الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم ](الشوری : 11) یعنی آسمان و زمین میں اللہ تعالیٰ جیسی کوئی شے نہیں ہے اور وہ سمیع و علیم ہے۔