سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے تین جھوٹ
حدیث میں ہے کہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے تین جھوٹ بولے، کوئی الله تعالى كا نبی جھوٹ نہیں بول سکتا لہذا یہ حدیث قابل قبول نہیں نیز یہ حدیث قرآن مجيد کے بھی خلاف ہے کیونکہ قرآن میں ہے کہ ابراہیم علیہ السلام سچے نبی تھے۔ (مریم : 41)
مسلمانوں كو تو صرف (سنت ابراہیمى) كی اتباع كا حكم ديا گيا ہے۔
سنت، دین ابراہیمی کی وہ روایت ہے جسے نبی ﷺ نے اس کی تجدید واصلاح کے بعد اور اس میں بعض اضافوں کے ساتھ دین کی حیثیت سے جاری فرمایاقرآن ميں آپ کو ملت ابراہیمی کی اتباع کا حکم دیا گیا ہے اللہ تعالى فرماتا ہے: (ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ). (سورة النحل:123).