بکری کا قرآنی آیات کھا جانا
جب یہ ثابت ہو گیا کہ بکری کا قرآنی آیات کے کھانے والا قصہ درست نہیں تو اس حدیث کا قرآنی آیت کے ساتھ ٹکرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ کسی بھی دو چیزوں میں ٹکراؤ ثابت کرنے سے پہلے ان کا ثابت ہونا ضروری ہے۔
شادی شدہ زانی کے لیےرجم کی سزا (سنگ سارى ’’پتھراؤ‘‘) قرآن کریم میں موجود نہیں!
شادی شدہ زانی کے لیےرجم کی سزا (حد رجم) قرآن کریم میں موجود نہیں، اور رسول اللہ ﷺ کا اپنے زمانے میں بعض مجرموں کے لیے رجم کا حکم دینا چند دیگر وجوہات کی بنا پر تھا: جيسے: ) اوباشی، قحبہ گری ’’جو کہ فسادفی الارض‘‘ کے زمرے میں آتی ہے)نہ کہ زنا کی سزا کے طور پر، اور زنا کی سزا وہی ہے جو سورہ نور میں ذکر ہےجوکہ سو کوڑے ہیں جس میں شادی شدہ یا غیر شادی شدہ کی کوئی تفریق نہیں، اللہ تعالی فرماتا ہے: الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ….. ( نور:2 ) ترجمہ: جو زنا کرنے والی عورت ہے اور جو زنا کرنے والا مرد ہے، دونوں میں سے ہر ایک کو سو کوڑے مارو۔
بندروں کا بندريا كو سنگسار کرنے کا واقعہ!
عمر و بن میمون نے بیان کیا کہ میں نے زمانہ جاہلیت میں ایک بندر یا دیکھی اس کے چاروں طرف بہت سے بندر جمع ہوگئے تھے، اس بندریا نے زنا کیا تھا اس لیے سبھوں نے مل کر اسے رجم کیا اور ان کے ساتھ میں بھی پتھر مارنے میں شریک ہوا ۔
(صحیح بخاری: 3849)
یہ ایک ایسی حدیث ہے جو عقل سے ماورا ہےسوال یہ ہے کہ کیا بندروں کی بھی شریعت ہوتی ہے؟ کیا ان کے بھی نکاح ہوتے ہیں اگر ان میں نکاح ہوتے ہیں توزنا بھی ہوسکتا ہےاوراگر نکاح نہیں تو زنا کیسا ؟