نبی کریم کا کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!

نبی کریم کا کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!

وضاحتِ شبہ:
 حدیث میں ہےکہ نبی کریم ﷺ نے ايک موقع پر کھڑے ہوکر پیشاب کیا  ۔(صحیح البخاری ،225 ، صحیح مسلم 613 ، ) جبکہ یہ شان ِ نبوت کے منافی ہے اس لیے ایسی احادیث ناقابل قبول ہیں۔
جواب شبہ

 

پہلی بات:
کھڑے  ہوکر پیشاب  كرنےکے حوالے سے قرآن و سنت میں کہیں بھی منع نہیں کیا گیا۔

دوسرى  بات:
حدیث میں کھڑے ہوکر پیشاب کی وجہ بھی موجود ہے کہ وہاں کوڑا کرکٹ تھا اور یقیناً ایسی جگہ تھی جہاں بیٹھنا ممکن نہ تھا یا بیٹھنے میں نجاست لگنے کا امکان زیادہ تھا۔  چنانچہ ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

وَالصَّحِيحُ أَنَّهُ إِنَّمَا فَعَلَ ذَلِكَ تَنَزُّهًا وَبُعْدًا مِنْ إِصَابَةِ الْبَوْلِ، فَإِنَّهُ إِنَّمَا فَعَلَ هَذَا لَمَّا أَتَى سُبَاطَةَ قَوْمٍ – وَهُوَ مَلْقَى الْكُنَاسَةِ – وَتُسَمَّى الْمَزْبَلَةَ، وَهِيَ تَكُونُ مُرْتَفِعَةً، فَلَوْ بَالَ فِيهَا الرَّجُلُ قَاعِدًا لَارْتَدَّ عَلَيْهِ بَوْلُهُ، وَهُوَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَتَرَ بِهَا وَجَعَلَهَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْحَائِطِ فَلَمْ يَكُنْ بَدٌّ مِنْ بَوْلِهِ قَائِمًا وَاللَّهُ أَعْلَمُ

ترجمہ: صحیح بات یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ نے پیشاب کے چھینٹوں سے بچنے اور دوری اختیار کرنے کے لیے ایسا کیا ، جب آپ  اس جگہ آئے جہاں قوم کوڑا وغیرہ پھینکتی تھی۔ وہ اس  طرح کی بلند سی جگہ تھی کہ اگر کوئی وہاں قضائے حاجت کرے تو پیشاب کے قطرے آدمی کی طرف آئیں اور نبی کریم ﷺ چھینٹوں سے بچتے تھے اس لیے آپ ﷺ  دیوار اور کوڑدے دان کے درمیان پیشاب کیا اور  نجاست اور پیشاب کے چھینٹوں سے بچنے کے لیے کھڑا ہونا ضروری تھا۔

ایک اوروجہ بھی بیان کی گئی ہے کہ  ايسا کسی مرض کے  باعث تھا چنانچہ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

وَالْعَرَبُ تَسْتَشْفِي مِنْ وَجَعِ الصُّلْبِ بِالْبَوْلِ قَائِمًا

ترجمہ: عرب بعض دفعہ کھڑے ہو کر پیشاب کرنے سے كمر كى تكليف سے نجات پاتے تھے۔

وجہ جو بھی ہو  فقہاء اسلام اس بات پر متفق ہیں کہ عذر کی وجہ سے کھڑے ہوکر پیشاب کیا جاسکتا ہے اور   اس جواز کے لیے نبی کریم ﷺ کا یہی عمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ 
 ديكھیں:  مراقی الفلاح للشرنبالی 1/22 ) مواھب الجلیل شرح مختصر الخلیل للحطاب الرعینی، 1/386) ،  (المجموع)

Was this article helpful?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے